• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر کے استعمال ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئیگی، شیری رحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سولر توانائی کے استعمال سے نہ صرف توانائی کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے بلکہ ماحول کی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان اپنے توانائی کے ذرائع کو خود کفیل بنا سکتا ہے اور توانائی کے بحران پر تیزی سے قابو پایا جاسکتا ہے۔ پاکستان کیلئے سولر توانائی کے وسیع تر استعمال کے ذریعے معاشی ترقی اور ماحول دوست توانائی کے حصول کا وقت آگیا ہے۔ سولر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری کرے تو سولر توانائی پاکستان کے توانائی بحران کا حل فراہم کر سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید