اسلام آباد (ساجد چوہدری )نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے ایک عالمی معیار کےاعلیٰ تعلیمی ادارے کے طور پر اپنی ساکھ کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن سبجیکٹ رینکنگ 2025کے مطابق سماجی علوم، کمپیوٹر سائنس اور بزنس اینڈ اکنامکس کے تین بڑے شعبوں میں پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی نمایاں پیش رفت کی ہے، نسٹ اب کمپیوٹر سائنس میں دنیا کی ٹاپ 400 یونیورسٹیوں میں شامل ہو چکی ہے اور مسلسل دوسرے سال پاکستان میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔