پشاور(ارشدعزیزملک) خیبر پختونخوا کے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان کےدو سالہ دور میں پولیس نےصوبہ بھر میں دہشتگردوں کے خلاف 5769 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئےجس میں 575دہشتگرد مارے گئے جیکہ 1728دہشتگردوںکو گرفتار کیا گیا۔حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر صدیق اللہ، ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کے کمانڈر مظہر محسن قادر گروپ کے کمانڈر محسن قادر اور اہم کمانڈرز ہلاک ہوئے سال 2022 میں دہشت گردوں کی سزا کی 13 فیصد شرح سال 2024 میں بڑھ کر 38 فیصد ہوگئی ۔فورس کی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے تربیت کے ساتھ ساتھ انھیں جدید ہتھیاروں سے بھی لیس کیا گیا ۔بشام میں چائینیز پر حملے ، پولیس لائنیز پشاور اور دیگر اہم شخصیات اور مقامات پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کیا گیا ۔