اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) شاہ سلمان اور امداد و ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف ) نے پاکستان میں لبیک اہم اور نمایاں انسانی پر وجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 84500شیلٹر نان فوڈ آئٹمز اور موسم سرما کے کٹس مستحقین میں تقسیم کی جائیں گی ۔ اس حوا لے سے پر وجیکٹ کی رسمی تقریب رونمائی جمعرات کو یہاں منعقد ہوئی ۔ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المانک، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور ڈائر یکٹر کے ایس ریلیف عبد اللہ اقامی نے موسم سرما کے یہ پیکجز روانہ کئے جو رواں سال پہلا امدادی مرحلہ ہے جس میں50ہزار ونٹر کٹس سرد برف پوش اضلاع میں تقسیم کی جائیں گی ۔ 16ہزار کٹس کے پی کے 12ہزار بلو چستان 10ہزار گلگت بلتستان ، 6ہزار آزاد کشمیر ،4ہزار سندھ اور دو ہزار کٹس پنجاب میں تقسیم ہوں گی ۔ ان ونٹر پیکجز میں دو پولیسٹر کے لحاف ، مرد اور خواتین دونوں کے گرم شال بچوں اور بڑوں کے کپڑے شامل ہیں ۔