اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ کاروباری برادری مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر سرمایہ کاری کرے میکرو اکنامک استحکام بحال کرنے میں محتاط زری پالیسی نے اہم کردار ادا کیا ہےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 1266 ارب کے زرعی قرضے جاری کئے گئے ۔ ملتان کے ایوانِ صنعت و تجارت کے ساتھ اجلاس میں انہوں نے کاروبار کو مزید سہولتیں دینے کے حالیہ پالیسی اقدامات کا ذکر کیا جن میں برآمد اور درآمد میں سہولت، منافع منقسمہ کی واپسی ، آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کے ساتھ تعاون اورڈجیٹل ایکو سسٹم کا استحکام شامل ہیں۔