• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی شائستہ پرویز ملک کو ویمن پولیٹیکل لیڈرز کی سفیر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کو بین الاقوامی تنظیم ویمن پولیٹیکل لیڈرز کے لیے پاکستان کی جانب سے سفیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شائستہ پرویز ملک کا ویمن پولیٹیکل لیڈرز کے لیے قومی نمائندہ کے طور پر انتخاب ان کی حقوق نسواں کے لیے جد و جہد اور اس ضمن میں ناقابل فراموش خدمات کا عکاس ہے۔ شائستہ پرویز ملک کا بطور قانون ساز پاکستان میں خواتین کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار رہا ہے۔ امید ہے کہ شائستہ پرویز ملک ومین پولیٹیکل لیڈرز کے پلیٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔
اہم خبریں سے مزید