اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرر و تبادلے کئے گئے ۔وزیراعظم نے میجر جنرل (ر) ظفر اللہ خان کو ڈائریکٹر جنرل، کینابیس (بھنگ) کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر کیا ۔ تقرری فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہے، دریں اثناء سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سیکرٹیریٹ گروپ کے گریڈ 21کے افسر میر حسن نقوی کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر میران محی الدین سومرو کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی اُمور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔