• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا سخت گیر مؤقف، مذاکراتی کمیٹی آج ختم

اسلام آباد( طاہر خلیل)پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین مذاکراتی کمیٹی آج تحلیل ہو جائے گی‘ پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے بعدا سپیکر نے 31 جنوری تک مذاکراتی کمیٹی بحال رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن پی ٹی آئی نے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،پی ٹی آئی کے سخت گیر موقف کے بعد مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو گیا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں ایسا رویہ رکھا جو نہیں رکھنا چاہیے تھا‘ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی دوسری نشست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ،میڈیا سے بات چیت میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کمیٹی سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی دعوت دی ہمارا پہلے موقف تھا حکومتی کمیٹی تحلیل کر دیں لیکن 31جنوری تک برقرار رکھاہم آج بھی میٹنگ کیلئے تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تحلیل کر دی، سیاسی اور جمہوری پارلیمانی رویہ ہے جس میں سخت مزاجی نہیں لانا چاہتے۔

اہم خبریں سے مزید