• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایازصادق کا تحریک انصاف کے ارکان کے اعزاز میں غیر رسمی ظہرانہ

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)پارلیمنٹ ہاوس کے کیفےٹریا کے صحن میں کھلے آسمان تلے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کا تحریک انصاف کے ارکان کے لئے ظہرانہ،خیبر پختونخوا تحریک انصاف کے نئے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر خان کو نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے مشورے،اسپیکر نے اپنی جیب سے نکال کر سولہ ہزار روپے کا بل ادا کیا، ’’کیفے ٹیریا ڈپلومیسی‘‘کے دوران خوش گپیاں اور قہقہے،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارا یازصادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا کے صحن میں کھلے آسمان تلے سنی اتحادکونسل (تحریک انصاف) کےارکان کے اعزاز میں غیررسمی ظہرانہ ترتیب دیا جس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین جنید اکبر خان،عاطف خان، شیر علی ارباب اور سہیل سلطان کے علاوہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سابق چیئرمین حاجی نورعالم خان اور پیپلزپارٹی کی رکن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بھی شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید