اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سوشل میڈیا پر مذہبی توہین آمیز مواد پھیلانے پر دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔ ملزمان کیخلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا، ملزمان ایاز بن طارق اور آفاق احمد کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔