اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) حکومت ایک امریکی ڈالر کے عوض 450 میگا واٹ کا روش پاور پلانٹ حاصل کررہی ہے ۔ پاور ڈویژ ن نے اس حوالے سے سمری منظوری کےلیے وفاقی کا بینہ کو پیش کردی ہے ۔ جن کےلیے 1095ارب روپے کی منظوری مانگی گئی ہے ۔
یہ رقم ٹیکسوں سے علاوہ ہے ۔ آنے والے اخراجات (این پی پی ایم سی ایل ) اٹھائے گی ۔
وفاقی حکومت پاکستان کے سابق وزیر تجارت اور معروف بزنس مین رزاق داؤد کی ملکیت روش پاور پلانٹ لمیٹڈ (آر پی پی ایل) کو حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ جو بلڈ آپر یٹ اون اینڈ ٹرانسفر (بوٹ )کی بنیاد پر تعمیر کیا گیا ۔
نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (این پی پی ایم سی ایل ) حکومت کے مقرر کردہ ادارے کے طور پر وفاقی حکومت کی طرف سے آر پی پی ایل کا کنٹر ول سنبھالے گی ۔ جس کی توانائی پر ٹاسک فورس نے سفارش کی ہے۔
لہٰذا یہ طے ہے کہ کمپلیکس اور آر پی پی ایل سائٹ وفاقی حکومت کو منتقل ہونی چاہئے ۔ جس کی ون یو ایس ڈالر نے سفارش کی ۔