• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کے معاملے پر ایف بی آر افسران نے مارنے کی دھمکیاں دیں، واوڈا

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی )سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں سینٹر فیصل واؤڈا نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر کی 1010گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ اٹھانے پر ایف بی آر افسران نےجان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں ، چیئرمین کمیٹی سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیغامات مجھے بھی آئے ہیں ، کمیٹی نے تحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ ایف بی آر نے گاڑیوں کی خریداری روک دی ، گاڑیوں کی خریداری کے سارے عمل کا جائزہ لینے کیلئے پیپرا کو بھی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بلا لیاگیا ، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ گاڑیوںکی خریداری کے سارے عمل کو روک دیاگیا ،، دھمکیاں دینے کے معاملے کی مکمل تحقیقات کراؤں گا اور کمیٹی کو رپورٹ دوں گا، فیصل واؤڈا نے کہا کہ جس روز یہ معاملہ کمیٹی میں اٹھایا گیا اسی روز گاڑیوں کی ایک دوسری ملٹی نیشنل کمپنی پر ایف بی آر نے چھاپہ مارا ، ایف بی آر کے جن ملازمین نے مجھے فون پر مارنے کی دھمکیاں دی ہیں ان میں علی صالح حیات ، شاہد سومرو ، ڈاکٹر سجاد صدیق اور دیگر شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید