اسلام آباد (مہتاب حیدر) ان لینڈ ریونیو سروس افسران ایسوسی ایشن (آئی آر ایس او اے) نے سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں عائد کردہ بے بنیاد الزامات کی پرزور تردید کردی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ دعوے کہ تین وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران نے سرکاری گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر موت کی دھمکیاں دیں، مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور وہ ان سول سرونٹس کی شہرت کو داغدار کرنے کی ایک غیر ذمہ دارانہ کوشش کی نمائندگی کرتے ہیں جو قومی خدمت میں مصروف ہیں۔