اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر کی جانب سے قومی فضا ئی کمنی کے پائلٹس کے حوالے سے بیان کا جائزہ لینے کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ، جو مذکورہ مبالغہ آرائی پر مبنی بیان کے محرکات کا پتہ چلائے گی اور اس بیان کے نتیجے میں قومی ائیر لائن اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی مڈل ایسٹ گرین انیشیئیٹو کے چارٹر کی توثیق ، رئیر ایڈمرل حبیب الرحمٰن کو چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کا اضافی چارج تفویض۔ انیشئیٹو تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی اور 50 بلین درخت اگائے جائیں گے،میڈیکل ،ڈینٹل کالجز میں صوبائی کوٹہ میں 25 فیصد کمی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کاجلاس گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔