• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکوز/ کے الیکٹرک کو صنعتی پاور پروڈیوسرز کیساتھ SLAs پر دستخط کی ہدایت

اسلام آباد (اسرار خان) ڈسکوز/کے الیکٹرک کو صنعتی پاور پروڈیوسرز کیساتھ SLAs پر دستخط کی ہدایت، پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صنعتی بجلی کی ضروریات کو قومی گرڈ کی صلاحیتوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کمپنیوں (ڈسکوز) بشمول کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ وہ کیپٹو پاور جنریشن استعمال کرنے والی صنعتوں کے ساتھ سروس لیول ایگریمنٹس (ایس ایل ایز) کو باقاعدہ بنائیں تاکہ قومی گرڈ پر انحصار کو مستحکم کیا جا سکے اور بجلی کی فراہمی کو زیادہ قابل اعتماد بنایا جا سکے۔ یہ معاہدے، جو ابتدائی طور پر دو سال کی مدت کے لیے تجویز کیے گئے ہیں، میں مخصوص سروس کی وابستگیاں شامل ہوں گی، جن میں ڈسکوز کی جانب سے غیر پابندی کی صورت میں جرمانے بھی شامل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید