• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلے کلینکل ٹیسٹ؟ پی پی اے کی غیر معیاری کیمیکلز پر خطرے کی گھنٹی

اسلام آباد ( اسرار خان ) پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (پی پی اے) نے ملک بھر کی کلینکل لیبارٹریوں میں غیر معیاری کیمیکلز کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ غیر رجسٹرڈ ری ایجنٹس تشخیصی درستگی کو متاثر کر کے انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ایک ہنگامی خط میں، جو وفاقی اور صوبائی حکام کو بھیجا گیا ہے، ایسوسی ایشن نے فوری معائنہ اور ریگولیٹری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طبی ٹیسٹ کی سہولیات میں غیر رجسٹرڈ کیمیکلز کے استعمال کو روکا جا سکے۔ "دی نیوز" کو موصولہ اس خط میں واضح کیا گیا ہے کہ کلینیکل لیبارٹریوں میں غیر معیاری ری ایجنٹس کا استعمال انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، اور حکومت کو چاہیے کہ وہ سخت کوالٹی کنٹرول اقدامات نافذ کرے۔یہ خط صحت کے حکام اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے نام تحریر کیا گیا ہے، جس میں غیر معیاری تشخیصی ری ایجنٹس کے وسیع پیمانے پر استعمال کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید