اسلام آباد (ساجد چوہدری )31ارب روپے کے کراچی آئی ٹی پارک پر تقریباً دس فیصد فزیکل کام مکمل کر لیا گیا، آئی ٹی پارک گیارہ منزلہ عمارت پر مشتمل ہوگا جس میں آٹھ منزلیں زمین سے اوپر اور تین زیرزمین ہوں گی، جس کا کل رقبہ 106449 مربع میٹر ہوگا،اس میں دفاتر، ٹیسٹنگ لیبارٹریز، کلاس رومز، ایک انڈسٹری-اکیڈمیا لنکیج سینٹر، ایک آڈیٹوریم اور دیگر سہولیات ہوں گی جو آئی ٹی کی جدت اور کاروباری ترقی میں معاونت کے لیے بنائی گئی ہیں،دستاویز کے مطابق توقع ہے کہ اس سہولت میں تقریباً 210 آئی ٹی کمپنیاں شامل ہوں گی، جن میں تقریباً 8,400 پیشہ ور افراد کام کر رہے ہیں، منصوبے کی باؤنڈری وال کی تعمیر پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے ۔