• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا مہنگی جائیدادوں کی خریداری پر ٹیکس ایمنسٹی دینے سے انکار

اسلام آباد( مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مہنگی جائیداد، فلیٹ یا رہائشی یونٹ کی خریداری پر کسی بھی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی دینے سے انکار کر دیا ہے، اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ اثاثے رکھنے کے لیے آمدنی کے ذرائع کی وضاحت لازمی ہوگی۔قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (ABAD) کے نمائندے حسن بخش نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ذیلی کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ آباد نے تجویز دی تھی کہ نان فائلرز کو 25 ملین روپے تک جائیداد خریدنے کی اجازت دی جائے، جبکہ اس سے پہلے وہ 50 ملین روپے تک جائیداد خریدنے کی اجازت کا مطالبہ کر چکے تھے۔اجلاس کے دوران ایک موقع پر آباد کے نمائندے نے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے دی، جس پر ذیلی کمیٹی کے چیئرمین نے انہیں تنبیہ کی کہ وہ اجازت لے کر بات کریں۔
اہم خبریں سے مزید