• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آزادی اظہار پر پابندی کا بل صحافتی تنظیموں کی آواز پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی فعال‘‘

اسلام آباد (فاروق اقدس/جائزہ رپورٹ) حکومت کی جانب سے آزادی اظہار پر پابندیوں کے متنازعہ پیکا قانون کی منظوری کے بعد جہاں ایک طرف پاکستان میں صحافتی تنظیمیں اس قانون کو واپس لینے کیلئے ملک بھر میں سراپا احتجاج ہیں تو دوسری طرف اس بل کے خلاف انسانی حقوق اور آزادی اظہار پر پابندی کیخلاف بین الاقوامی تنظیمیں اور ادارے بھی فعال ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اسلام آباد میں موجود یورپی یونین کے خصوصی نمائندے کی اہم، اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں، تشویش کا اظہارکیا جبکہ دوسری طرف خود حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں بھی اس حوالے سے آف دی ریکارڈ اور خاموش تحفظات رکھتی ہیں تاہم بل کے حق میں بولنے والوں کی بلند آوازیں بھی سنی جارہی ہیں جن میں حکومت اور ان کی اتحادی جماعتوں کے ارکان بل کی منظوری پر دلائل اور جواز دیتے ہوئے اسے حالات کے متقاضی دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید