اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بجلی کی قیمت 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان، نیپرا میں سماعت مکمل، فیصلہ تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔ ڈسکوز کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ روزعوامی سماعت ہوئی، سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔