کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالیاتی اداروں کی چند بڑی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ، 3روز سے جاری مندی کا رحجان تبدیل،کے ایس ای100انڈیکس میں1719 پوائنٹس کا اضافہ، ایک لاکھ 12اور 13ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی،61.67فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 217ارب 60کروڑ 85لاکھ روپے کا اضافہ ، کاروباری حجم بھی 7.72فیصد زیادہ رہا، جمعرات کو بھی مارکیٹ کے آغاز پر فروخت کے دباو کی وجہ سے مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 318 پوائنٹس تک گھٹ گیا ۔