• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکا ایکٹ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آج احتجاج میں شریک ہونے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف پی ایف یو جے کے بروز جمعہ 31؍جنوری 2025ء کو ملک گیر احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔ جے اے سی میں شامل پی بی اے، ایمنڈ، سی پی این ای اور اے پی این ایس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مشاورت کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجود صحافی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے انتہائی عجلت میں بل منظور کروایا گیا جو حکومتی عزائم اور بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔ پیکا تومیمی بل پر حکومت، قومی اسمبلی و سینیٹ نے تو اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی تھی مگر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی بار بار اپیل کے باوجود صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملاقات کا موقع دیئے بغیر بل دستخط کردیئے جو افسوس ناک ہے۔
اہم خبریں سے مزید