دبئی (سبط عارف) پاکستان کی ہیلتھ کیئر برآمدات میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے کئی سرکردہ پاکستانی کمپنیوں نے اعلی سطح کے بزنس فورم "عرب ہیلتھ 2025" میں صحت کی دیکھ بھال کے بین الاقوامی ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ یہ معاہدے پاکستان کے طبی شعبے کی عالمی رسائی کو بڑھانے اور بین الاقوامی تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہیں۔ فیصل نیاز ترمذی نے عرب ہیلتھ 2025 میں پاکستان کی کامیاب شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ معاہدے طبی ٹیکنالوجی، تشخیص، جراحی کے آلات اور صحت کی دیکھ بھال میں تعاون کو فروغ دے کر برآمدی مواقع میں اضافہ کریں گے۔