• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد حامد قتل کیس اہم مرحلے میں داخل

کراچی (محمد ندیم / اسٹاف رپورٹر) طویل عرصے بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس اہم مرحلے میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہدحامد قتل کیس میں ملزمان ایم کیو ایم کے منہاج قاضی اور محبوب غفران کا بیان ریکارڈ کرلیا ۔ملزم منہاج قاضی کا کہنا تھا کہ میرا قتل کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے شناخت کرنے والی شہناز حامد چشم دید گواہ نہیں۔ملزم محبوب غفران نے اپنے بیان میں کہا کہ منہاج قاضی میرا فیملی فرینڈ ہے، میں صولت مرزا کو ذاتی طور پر نہیں جانتا تھا، مجھے منہاج قاضی کے خلاف بیان کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید