• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا نیب نے 28جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا ۔تفصیلات کےمطابق وزارتِ داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ بلاک کر دیے۔
اہم خبریں سے مزید