راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ضلع راولپنڈی کی پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حسان طارق نےکی۔ اجلاس میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ریگولیشنزکے نفاذ اور نگرانی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی راولپنڈی نے بتایا کہ جون 2024 سے دسمبر 2024 کے دوران 3ہزار 150 کلو گرام پلاسٹک بیگز ضبط کئے گئے۔ پنجاب میں ہر سال تقریباً 5 ارب پلاسٹک بیگز استعمال اور ضائع کئے جاتے ہیں جو ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔