• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور مری میں برطرف اساتذہ کو بحال کیا جائے‘ اگیگا

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور مری میں اساتذہ کیخلاف کارروائیاں روکی جائیں اور انہیں بحال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیف کوارڈنیٹر اگیگا رحمان علی باجوہ نے راجہ اورنگزیب دھنیال‘ حافظ فرمان علی عباسی‘ اخیان گل طاہر‘ چوہدری مبشر‘ راجہ آفتاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے راجہ تیمور اختر کو برطرف کیا گیا اور اب قاضی عمران کی برطرفی کا آرڈر آ گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب‘ وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن نوٹس لیکراساتذہ کو بحال کرائیں۔ پی ٹی یو عہدیداروں کو ذاتی عناد کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید