اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس اورکینیڈین پولیس کے درمیان پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی اسکینلن مہمان خصوصی تھیں جبکہ چیف کمشنر محمد علی رندھاوا، آئی جی سید علی ناصر رضوی، اسلام آباد چیمبر اور پولیس افسران‘ سفارتکاروں سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کینیڈین پولیس نے مقررہ اوٓورز میں 7وکٹوں پر 169رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے 18اوور میں مقررہ ہدف حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ میچ کے اختتام پر کینیڈین ہائی کمشنر اور آئی جی نے انعامات تقسیم کئے۔