• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ گھریلو ملازمہ بازیابی کیس ،پولیس کو ہرپہلو سے تفتیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تین سال سے لاپتہ گھریلو ملازمہ شہناز بی بی کی بازیابی کے کیس میں پولیس کو ہرپہلو سے تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹانے کی استدعا مسترد کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالتی حکم پر ایس پی خالد اعوان ، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور دیگرجبکہ درخواست گزار بہار مائی کی جانب سے وکیل عزیر خان کوارئی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد سے مزید