• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کو تین ماہ کے اندر زیرو ویسٹ بنایا جائے ،سیکرٹری بلدیات پنجاب

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ سی ای او رانا ساجد صفدر نے استقبال کیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت آؤٹ سورسنگ، آپریشن، مانیٹرنگ اور وہیکل ٹریکنگ سسٹم پر بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کو تین ماہ کے اندر زیرو ویسٹ کیا جائے اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی اور جدید طریقہ کار کو اپنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید