اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے سنگجانی آئیسکو آفس میں ایس ڈی او اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ علاقہ مکینوں کو درپیش لوڈ شیڈنگ‘ کم وولٹیج‘ ٹرانسفارمر اور نئے کنکشن کے حوالے سے شکایات دور کی جائیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کو نئے فیڈرز کی تنصیب‘ ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن اور بجلی ترسیل نظام میں بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔