اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق ، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا اور ایس ایس پی سیف سٹی شعیب خان کو تبدیل کرکے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔محمد جواد طارق نے بطور ڈی آئی جی آپریشنز، سید علی رضا نےڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز و سکیورٹی ڈویژن اور ایس ایس پی شعیب خان نے بطور ایس ایس پی آپریشنز اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی شعیب خاں سیف سٹی کے فرائض بھی انجام دیتے رہیں گے ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان شاہزیب پہلے ایس ایس پی آپریشنز کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے ۔