راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے تجاوزات اور غلط پارکنگ کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لینے کے لئے فوارہ چوک، امپیریل مارکیٹ، گنج منڈی روڈ، ہملٹن روڈ، نمک منڈی، نسواری بازار اور ڈنگی کھوئی اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی بھی موجود تھے۔چیف ٹریفک آفیسر نے اس امر پر زور دیا کہ تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے ۔ غیر قانونی سٹینڈز اور غلط پارکنگ کے خلاف سخت ایکشن لینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔