اسلام آباد ( نامہ نگار )اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی جانب سے شروع کی گئی مہم میں پیغام دیا گیا ہے کہ تعلیم کے میدان میں والدین اساتذہ اور طلبا کے ہمقدم ہو کر ہی بچوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے ۔تعلیمی میدان میں والدین کی شمولیت کے حوالے سے تقریب والدین ہمقدم بصیرت سے اثر تک منعقد کی گئی جس میں مقررین نے کہاکہ جب والدین، اساتذہ، اور تعلیمی ادارے ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو تعلیمی کامیابی محض ایک خواب نہیں رہتی بلکہ حقیقت بن جاتی ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر ابراہیم فراح ، ایلنور علییف ، غزالہ فرید ، فہمیدہ خان اور یونیسف پاکستان کے ماہرین، تعلیمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، اساتذہ، اور والدین نے شرکت کی۔