پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 1049 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 225 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، یوں شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 27 ارب روپے رہی۔
اسی طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر 14053 ارب روپے ہے۔
جنوری میں 100 انڈیکس 871 پوائنٹس کم ہوکر 114255 پر بند ہوا اور 100 انڈیکس 7577 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
جنوری 2025 کی بلند ترین سطح 118735 جبکہ کم ترین سطح 111157 رہی۔ 15.60 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے جنوری میں کاروبار کی مالیت 763 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 442 ارب روپے کم ہوکر 14053 ارب روپے رہی۔