• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں عالمی معیار کا فرنیچر کالج بنایا جائے گا: چوہدری شافع حسین

چوہدری  شافع حسین---فائل فوٹو
چوہدری شافع حسین---فائل فوٹو

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ فرنیچر انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع نے لائف اسٹائل پراپرٹی و فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نمائشوں کے انعقاد سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار کا فرنیچر تیار ہوتا ہے جو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، یہ فرنیچر یورپ اور دیگر ممالک ایکسپورٹ ہوتا ہے۔

چوہدری شافع حسین نے مزید  کہا ہے کہ فرنیچر کی ایکسپورٹ بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے، حکومت فرنیچر کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب میں عالمی معیار کا فرنیچر کالج بنایا جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید