• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلنگ پلانٹ لگنے سے سولر پلیٹیں سستی ہونگی: چوہدری شافع حسین

وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین — فائل فوٹو
وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین — فائل فوٹو

وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ سولر اسمبلنگ پلانٹ لگنے سے سولر پلیٹوں کی قیمت میں کمی آئے گی۔

چوہدری شافع حسین نے ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنی پاکستان میں سولر اسمبلنگ پلانٹ لگائے گی، سولر پلانٹ لگنے سے سولر پلیٹیں سستی ہوں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلی بار ٹیکنیکل کالجز کی لیبارٹریز اپ گریڈ کی گئی ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہم نے فری آئی ٹی کورسز بھی شروع کروا دیے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں جتنی سرمایہ کاری آئے گی اتنا ہی روزگار بڑھے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید