آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے بھارتی کپتان نے اپنے ارادے ظاہر کردیے۔
ایوارڈز کی ایک تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما کا کہنا تھا کہ کسی بھی کرکٹ ٹیم سے جو توقع ہوتی ہے ہم بھی اس دن وہی کریں گے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس میچ کے حوالے سے ہم کم از کم کوئی خاص ذکر نہیں کریں گے، ہمیں صرف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہے اور ہم کریں گے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔
گروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 فروری کو کھیلے گی۔
علم میں رہے کہ آخری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے اوول کے میدان میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔