• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی علی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

صرف 110 روز میں 99 فیصد اسٹیڈیم کا کام مکمل ہونے پر قذافی اسٹیڈیم نے دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی علی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے باکسز کے سامنے لگائی گئی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا اور باکسز کے باہر لگائی گئی نشتوں پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے وِیو کو بھی دیکھا۔

محسن نقوی نے فلورز کے فنشنگ ورک کا معیار چیک کیا اور اسے برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف 7 فروری کو افتتاح کریں گے۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین نئے اسٹیڈیم کی سہولتوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ 

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے فنشنگ ورک پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید