• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادت نارائن کو کنسرٹ کے دوران خواتین مداحوں کیساتھ بوس و کنار مہنگا پڑگیا

بھارتی گلوکار ادت نارائن — فائل فوٹو
بھارتی گلوکار ادت نارائن — فائل فوٹو 

معروف بھارتی گلوکار ادت نارائن کو کنسرٹ کے دوران خواتین مداحوں کے ساتھ بوس و کنار کرنا مہنگا پڑگیا۔

ادت نارائن کے حالیہ کنسرٹ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں اپنی پرفارمنس کے دوران خواتین مداحوں کے ساتھ بوس و کنار کرتے اور سیلفیاں بنواتے  دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار نے پہلے تو ایک دو مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان کے گالوں پر بوسہ دیا لیکن پھر ایک مداح سیلفی لینے کے لیے اسٹیج کے قریب آئی جس نے سیلفی لیتے ہوئے گلوکار کے گال پر بوسہ بھی دے دیا جس کے بعد ادت نارائن بھی ایسا ہی کر بیٹھے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ادت نارائن نے اپنی اس حرکت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مداح کئی طریقوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں کچھ ہاتھ ملا کر کرتے ہیں، کچھ گلے مل کر کرتے ہیں تو کچھ بوسہ دے کر کرتے ہیں اور اس میں کوئی غلط بات نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید