جنوری 2025ء میں سیمنٹ کی کھپت 38 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن تک رہی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ میں گزشتہ برس کے اس دورانیے کے مقابلے میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سیمنٹ کی کھپت جنوری 2025 میں 38 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں زائد ہے۔
اعلامیے کے مطابق جنوری 2025ء میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 33 اعشاریہ 13 لاکھ ٹن رہی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2025 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5 اعشاریہ 81 لاکھ ٹن رہی، جو جنوری 2024ء کے مقابلے میں 30 فیصد بڑھی ہے۔