راولپنڈی(جنگ نیوز)بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیریوں کے ساتھ ا ظہار یکجہتی کیلئے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام راولپنڈی لیاقت باغ سے اسلام آباد بھارتی سفارتخانے تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ہزاروں تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔اسلام آباد پہنچنے پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 31جولائی کو بھارتی مظالم کیخلاف لاہور سے واہگہ تک ریلی نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں کشمیر کے مسئلے پر پالیسی بنائی جائے۔سراج الحق نے کہا کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری اپنا دہرا معیارترک کرے اور کشمیریوں کو انکا حق خود اردیت دینے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالا جائے۔اس موقع پر شرکاء نے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی سے دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔