• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کی ترویج و اشاعت میں مدارس و علما کا بنیادی کردار ہے: چوہدری سالک

وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بلاشبہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں دینی مدارس، مساجد اور علماء کا بنیادی کردار رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین جامعہ محمدیہ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس کے زیرِ انتظام امتحانات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر  نے وفاق المدارس کے تحت قائم امتحانی مرکز کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا اپنا نصاب ہے جو انتہائی پاکیزہ اور نورانی ماحول میں پڑھایا جاتا ہے، موجودہ دور میں صحیح اسلامی علوم اِن ہی مدارس میں پڑھائے جاتے ہیں۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مدارس میں طالبات کی تعداد طلبہ سے زیادہ ہے، وفاق المدارس کا تعلیمی اور امتحانی نظام انٹرنیشنل معیار سے ہم آہنگ ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مدارس میں جدید تعلیم کی فراہمی کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، میری وزارت کے دروازے علمائے کرام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید