93 ارب روپے کے قرض پر 14 اداروں پر 211 ارب 55 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا۔
دستاویز کے مطابق 14 ادارے ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کے 305 ارب روپے سے زائد کے مقروض ہو گئے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے 24 ارب قرض پر 76 ارب 98 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا۔
53 ارب 81 کروڑ کے قرض پر نیشنل فرٹیلائزر پر 67 ارب 70 کروڑ روپے کا سود بڑھ گیا۔
سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ ٹریڈ کارپوریشن کے 8 ارب 82 کروڑ روپے کا مقروض ہو گیا۔
دستاویز کے مطابق پاسکو کے 1 ارب 15 کروڑ روپے قرض پر 4 ارب 88 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا ہے۔
سود بڑھنے سے پاسکو پر ٹریڈ کارپوریشن کا قرض 6 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
کے پی فوڈ ڈپارٹمنٹ کے 2 ارب 52 کروڑ قرض پر 9 ارب 66 کروڑ روپے سود چڑھ گیا جس کے بعد کے پی فوڈ ڈپارٹمنٹ پر ٹریڈ کارپوریشن کا قرض 12 ارب 19 کروڑ روپے ہو گیا۔
دستاویز کے مطابق نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 62 کروڑ روپے کے قرض پر 2 ارب روپے سے زائد جبکہ پنجاب فوڈ ڈپارٹمنٹ کے 4 ارب 68 کروڑ روپے قرض پر 11 ارب 51 کروڑ سود بڑھ گیا۔
بلوچستان فوڈ ڈپارٹمنٹ کے 1 ارب 79 کروڑ روپے کے قرض پر 6 ارب 95 کروڑ روپے جبکہ آزاد کشمیر حکومت کے محض 23 کروڑ روپے قرض پر 1 ارب 85 کروڑ روپے کا سود چڑھ گیا ہے۔