• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا یوکرینی شہر ایزیوم پر میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک، 40 زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

روس نے منگل کو یوکرین کے مشرقی شہر ایزیوم پر میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہیں۔ 

یوکرین کے خارکیف ریجن کے گورنر اولح سینیہبوو کے مطابق روسی بیلسٹک میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

انکا کہنا ہے ایک رہائشی عمارت میزائل کا نشانہ بنی۔ بعدازاں انھوں نے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے۔

45000 ہزار آبادی والا ایزیوم  شہر پر روس نے پہلے قبضہ کرلیا تھا تاہم ستمبر 2022ء میں یوکرین نے اسے آزاد کرالیا تھا۔

دریں اثناء تازہ حملے پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اس سفاکیت کے بعد مفاہمت کرنا ناممکن ہے۔ انھوں نے مغربی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ ماسکو پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید