• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈن کے اسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سوئیڈن کے اسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور فائرنگ کرنے والے کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا اکیلا تھا، مزید کسی حملے کا امکان نہیں ہے، فائرنگ کے واقعے کو فی الحال دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھ رہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ وسطی سوئیڈن کے شہر اوریبرو کے اسکول میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد پولیس نے اسکول کا محاصرہ کر کے جان کے خطرے کی وارننگ جاری کی تھی اور لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید