• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری نے منہ سے ٹیبل ٹینس کھیل کر عالمی ریکارڈ بنادیا


امریکی شخص نے اپنے منہ سے ٹیبل ٹینس کھیل کر اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ کر ایک بار پھر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست ایڈایو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش المعروف ریکارڈ بریکر کے پاس اب تک سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ ہیں۔

اب انہوں نے منہ سے ٹیبل ٹینس کھیل کر ایک بار پھر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔

ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈز میں ٹیبل ٹینس کی گیند کو47 بار اچھال کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران باؤنسنگ چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے قائم کیا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے ٹیبل ٹینس کی گیند کو 47 بار اچھال کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید