بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 77 سالہ جرمن سیاح جنگلی ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 77 سالہ جرمن شہری موٹر سائیکل پر تامل ناڈو کی ریاست میں ٹائیگر ویلی سے گزر رہا تھا جہاں ایک ہاتھی نے اس پر حملہ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ بپھرے ہوئے ہاتھی نے سیاح پر حملہ کرتے ہوئے اسے درختوں میں پھینک دیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ سیاح نے دیگر مسافروں کی وارننگز کو نظرانداز کیا جو پہلے ہی ہاتھی کو دیکھ کر محفوظ فاصلے پر رک چکے تھے، سیاح نے ہاتھی کی موجودگی کے باوجود اسکوٹر پر سفر جاری رکھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکوٹر سے ہارن بجانے پر ہاتھی نے غصے میں آ کر سیاح کو گہری کھائی میں پھینک دیا۔
جرمن سیاح کو فوراً کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔