جنوبی افریقا میں ہاتھیوں کے غول نے جنگل میں موجود شکاریوں کی گاڑی پر حملہ کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل میں گھومتے ہوئے ہاتھیوں کے ایک غول نے شکاریوں کی گاڑی پر حملہ کرکے اس کا کیا حشر کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: روہنگیا میں کیمپ پر ہاتھیوں کے حملہ سے خاتون، 3 بچے ہلاک
شکاری ہاتھیوں کے غول کو دیکھ کر تھوڑا پریشان تو ہوئے مگر پھر ایک دوسرے کو حوصلہ دینے لگے، اتنے میں ایک ہاتھی آگے بڑھا اور اس نے شکاریوں کی کار کو پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ تمام شکاری حادثے میں محفوظ رہے۔