• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شیف کا پتلے نوڈل بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

چینی شیف لی این ہائی نے پتلے نوڈل بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

لی این ہائی نے ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر اپنے نوڈل بنانے کی یہ مہارت دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔

اُنہوں نے ہاتھوں سے ایک نوڈل کی پٹی بنائی جس کی پیمائش صرف 0.18 ملی میٹر ہے۔

چینی شیف نے میلان میں لو شو ڈیی ریکارڈ میں یہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ لی این ہائی نے اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جسے ایک اور شیف نے 0.14 ملی میٹر کی پیمائش کا نوڈل بنا کر توڑ دیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید